وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بنوں چھاؤنی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت


وزیر اعلیٰ کا بنوں چھاؤنی پر ایک بڑا دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بنوں چھاؤنی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت‘وزیر اعلیٰ کا بنوں چھاؤنی پر ایک بڑا دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں ہلاک کیا ۔ وزیر اعلیٰ کا دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش ۔
وزیر اعلیٰ کا حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں نائب صوبیدار محمد شہزاد ، حوالدار ظل حسین ، حوالدار شہزاد احمد ، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی کی بلند درجات کی دعا۔
ہمیں اپنے فورسز کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے ۔ دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کے لئے پوری قوم اپنے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔