بلوچستان اور بختونخوا پر فوج کشی لاہوری کرکٹ پچ پر کھڈے کھودنا ہے، نواب رئیسانی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس) پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ سرکار کے حکومت کی نہ کھلیں گے نہ کھیلنے دینگے والی PTI پر پابندی کو کوئٹہ میں سیاسی خرکی کہتے ہیں۔ بلوچستان اور بختونخوا پر فوج کشی لاہوری کرکٹ پچ پر کھڈے کھودنا، فیڈریشن کو ریڈ کارڈ دکھانے کے مترادف ہے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ سب کا جمہوری حق ہے۔