امیر معاویہؓ کی شان میں گستاخی کرنیوالے کو گرفتار کیا جائے، سنی علما کونسل بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علما کونسل بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ ثنااللہ فاروقی نے ڈیرہ مراد جمالی میں غلام حسین نامی شخص کی طرف سے سوشل میڈیا پر حضرت امیر معاویہ کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتارکرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد اور ڈیرہ مرادجمالی کے رہائشی شخص غلام حسین جو کہ سوشل میڈیا پر حضرت امیر معاویہ کی شان میں کمنٹس کرکے بدترین گستاخی کا مرتکب ہوا ہے اور اس کے اس طرح کے کمنٹس سے اہلسنت کے عوام کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے اس لئے ہماری صوبائی حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں آئی جی پولیس بلوچستان اور متعلقہ حکام سے یہی اپیل ہے کہ فوری طور پر قانون حرکت میں آئے اور مذکورہ شخص کو قانون کی گرفت میں لیکر قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں لاکر سزا دی جائے تاکہ آئندہ صحابہ کرام اوراہلبیت کی شان میں گستاخی کرنے کی کوئی بھی شخص جرات نہیںکرسکے اگر مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی نہ کی گئی توسنی علما کونسل بلوچستان صوبہ بھر میں اس کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گی جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اورمتعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔