ڈرائیوروں کی تذلیل بند کرکے ایراڈ بارڈر پر مزید کراسنگ پوائنٹس کھولے جائیں، حق دو تحریک


تربت(قدرت روزنامہ)حق دو تحریک بلوچستان ،ضلع کیچ کے چیئرمین حاجی ناصر پلیزئی نے تحریک کے رہنماں عیسی غمی،سعید جمعہ،مولانا نصیر احمد،صادق فتح،مولانا عبدالرحمن ودیگر کارکنوں کے ہمراہ تربت پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکران سے متصل پاک ایران بارڈر مزید کراسنگ پوائنٹس کھولے جائیں اور ایران سے مکران تک درآمدی اشیا لانے کیلئے صرف اور صرف ایرانی بارڈر ہے،جس سے ہم اپنے چھولہے جلانے کیلئے محنت مزدوری کرتے ہیں مگر اس روز گار کو اب چند مفاد پرست اور با اثر شخصیات جیسے مکمل طور پر ہم سے چھیننا چاہتے ہیں اور اس پر ایک حدتک قبضہ کرچکے ہیں جس سے عوام شدید تکلیف میں مبتلا ہے انہوں نے کہاکہ بارڈری کاروبار سے وابستہ حقیقی لوگ مشکلات کا شکار ہیں،لوگ مسائل سے دوچار ہیں،گاڈی ڈرائیوروں اور زامیاد مالکان کا گزارہ مشکل سے ہورہاہے، انہوں نے کہاکہ بارڈر پر بیگار کے نام پر ہم بلوچ ڈرائیورز کی تزلیل مکمل طور پر بند کیا جائے جس سے ہماری عزت نفس مجروح ہو رہی ہے۔حالیہ کچھ دنوں سرکاری اداروں اور انتظامیہ کی طرف سے ہفتے کی دو دن چھٹیوں کا حکم ہوا ہے جو سرا سر نا انصافی ہے، چھٹی کی آڑ میں جمعہ کو سفارشی اور لائن کی گاڑیاں جارہی ہیں اسلئے جمعہ کی چھٹی فوری طور پر ختم کیاجائے یہ فیصلہ قابل قبول نہیں ہے، تاکہ غریب ڈرائیوروں کے گھروں کے بھی چولہے جلیں انہوں نے کہاکہ جالگی بارڈر،گربن باڈر،سنگاوان دشتک باڈر سمیت دشت ومند کے باڈر کھولے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی نتظامیہ اور صوبائی حکومت نے اگرمطالبات پر سنجیدہ طور پر اقدامات نہیں اٹھایا تو مکران بھرمیں احتجاج و ہڑتال کریں گے۔