شہدا کربلا کی قربانی ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں . . .
خضدار(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا ہی کہ امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقا کی قربانی نے قوموں کی بقا اور زندگی کیلئے تاابد رہنمائی کی مشعل روشن کی ہے معرکہ کربلا زہد و تقویٰ اور شجاعت کی ایسی مثال ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ہے امام حسین رضی اللہ عنہ نے ظالم کی اطاعت کے بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیا اور نواسہ رسول کی قربانی کا سبق ہے کہ حق کی حفاظت اپنی جان کی حفاظت سے زیادہ ضروری ہے جب بھی کلمہ حق بلند کرنے کا ذکر آئے گا تو تاریخ انسانیت میں سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا کی بے مثال جرات، بہادری اور لازوال قربانیوں کی گونج سنائی دے گی . ان خیالات کا اظہار چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے یوم عاشور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کا یہ سبق بھی ہے کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اللہ کے حضور سرخرو ہوسکتا ہے، ماہ محرم الحرام میں تاریخ اسلام کے کئی واقعات رونما ہوئے یکم محرم الحرام کو خلیفة المسلمین عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت اور دس محرم الحرام کو سیدنا حسینؓ کی شہادت ہوئی 9 اور 10 محرم الحرام کے دن اہلبیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ سیدنا حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے بے سروسامانی کے عالم میں ظلم اور استبداد پر کاربند قوتوں کو للکارا اور 10 محرم الحرام کا دن اور واقعہ کربلا مسلمانوں کو ظلم اور استبدادی قوتوں کے خلاف جہاد کا درس دیتا ہے، امام حسین رضی اللہ عنہ اور انکے ساتھیوں نے یزیدی ظلم وستم کے سامنے ڈٹ کر اپنے خون کے آخری قطرے تک جان کا نذرانہ دیکر کربلا کے میدان میں تاریخ رقم کی ہے .
متعلقہ خبریں