بلوچستان

سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی آئین کے منافی ہے، پاکستان بار کونسل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے ایڈہاک ججز کی تعیناتیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کے تعداد مکمل ہونے کے باوجود ایڈہاک ججز تعیناتی آئین کی منافی ہے، پاکستان میں انصاف کے نظام کو مفلوج بنانے کیلئے ایڈہاک بنیادوں پر ججز تعینات کئے جا رہے ہیں جو ناقابل قبول ہے، پاکستان بار کونسل ایسے عمل کی بھرپور مخالفت کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعیناتی پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ بحیثیت ممبر پاکستان بار کونسل ایڈہاک ججز کی تعیناتیوں کےخلاف شدید تحفظات کا اظہار ہے،پاکستان میں سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے اور آئین کےتحفظ کاضامن ہے اسے سیاسی اکھاڑہ بنانے کی کوشش ناکام بنائیں گے،سابق جج مشیرعالم کاایڈہاک جج کا عہدہ قبول نہ کرنے کافیصلہ قابل تحسین اور قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی جواز کےبغیر ایڈہاک ججز کی تقرری نظام عدل کو مفلوج بنانے کی کوشش ہے۔ایڈہاک ججز کی تعیناتیوں کے معاملے میں آئین بڑا واضع ہے جب صورت حال واضح ہے تو پھر چیف جسٹس صاحب کس خوشی میں آئین کا جنازہ نکال رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں