ہرنائی، فائرنگ سے ایک شخص قتل، کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے منیجر جاں بحق


ہرنائی(قدرت روزنامہ)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہرنائی ملنزی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت مزار خان ولد وزیر خان قوم مری سے ہوئی۔ تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔ دریں اثنا ہرنائی کے علاقے سب تحصیل کھوسٹ زردالو میں کول مائن میں زہریلی گیس بھر جانے سے لیز کا معائنہ کرنے والا کول مائن منیجر نعمت اللہ ولد شیر زمان سکنہ کھوسٹ ہرنائی جاں بحق۔ انسپکٹریٹ آف مائنز کی ٹیم، پی ایم ڈی سی کی ٹیم اور مزدوروں کی مشترکہ کوششوں سے لاش کو کول مائن سے نکال لیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔