تھائی لینڈ نے سیاحوں کو بغیر ویزا ملک میں داخل ہونے اور 60 دن تک رہنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تھائی لینڈ نے سیاحت کے فروغ کے لیے 93 ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دے دی . غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس نئی اسکیم کا اعلان پیر کو کیا گیا جس کے تحت دنیا بھر آنے والے سیاح تھائی لینڈ میں 60 دن تک قیام کرسکیں گے .

اس سے قبل، تھائی لینڈ حکومت نے 57 ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دی تھی . تھائی لینڈ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، رواں برس کی پہلی ششماہی کے دوران ملک میں 17.5 ملین غیرملکی سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے . تھائی لینڈ حکومت نے دیگر ملکوں سے آئے ورکرز کے لیے ایک نیا 5 سالہ ویزا بھی متعارف کرایا ہے جو ان ورکرز کو ہر سال 180 دن تک ملک میں رہنے کی اجازت دیتا ہے . مزید برآں، تھائی لینڈ میں بیچلر یا اس سے اعلیٰ تعلیمی ڈگری حاصل کرنے والے طلبا کو گریجویشن کے بعد نوکری یا اپنی اگلی منزل تلاش کرنے کے لیے ایک سال تک رہنے کی اجازت ہوگی . کیا پاکستانی شہری بھی بغیر ویزا تھائی لینڈ جاسکتے ہیں؟ تھائی لینڈ کی جانب سے 93 ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی . بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں شامل نہیں . جن ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری سہولت دی گئی، ان کی فہرست درج ذیل ہے: امریکا البانیا اینڈورا آسٹریلیا آسٹریا بحرین بیلجیئم بھوٹان برطانیہ برازیل برونائی بلغاریا کمبوڈیا کینیڈا چین کولمبیا کروشیا کیوبا قبرص جمہوریہ چیک ڈنمارک ڈومینیکا ڈومینیکن ریپبلک ایکواڈور ایسٹونیا فجی فن لینڈ فرانس جارجیا جرمنی یونان گوئٹے مالا ہانگ کانگ ہنگری آئس لینڈ انڈیا انڈونیشیا آئرلینڈ اسرائیل اٹلی جمیکا جاپان اردن قازقستان کوسوو کویت لاؤس لٹویا لیچٹینسٹن لتھوانیا لکسمبرگ مکاؤ ملائیشیا مالدیپ مالٹا ماریشس میکسیکو موناکو منگولیا مراکش نیدرلینڈز نیوزی لینڈ ناروے عمان پانامہ پاپوا نیوگنی پیرو فلپائن پولینڈ پرتگال قطر رومانیہ روس سان مارینو سعودی عرب سنگاپور سلوواکیہ سلووینیا جنوبی افریقہ جنوبی کوریا اسپین سری لنکا سویڈن سوئٹزرلینڈ تائیوان ٹونگا ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو ترکی یوکرین متحدہ عرب امارات یوراگوئے ازبکستان ویتنام . .

متعلقہ خبریں