حسان خاور صاحب آپ کو عثمان بزدار کی ترجمانی صرف نمائشی طور پر ملی ہے، عظمیٰ بخاری
لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حسان خاور صاحب آپ کو عثمان بزدار کی ترجمانی صرف نمائشی طور پر ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہمان ترجمان صاحب آپکا شہباز شریف کیس سے کیا لینا دینا ہے؟ ترجمان صاحب آپ کو عثمان بزدار کی ترجمانی صرف نمائشی طور پر ملی ہے، آپکا کام صرف کوے کو سفید ثابت کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند دن اس کو انجوائے کرلیں اب کے بعد مزید ترجمانی کے امیدواروں کے انٹرویو ابھی جاری ہیں، اگر آپ نے جواب دینا ہے تو عثمان بزدار کے جعلی شراب لائسنس اور گندم کی سبسڈی کا دیں، رنگ روڈ سکینڈل اور آٹے کے ڈاکے کا جواب دیں۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے کس طرح مافیا کے ساتھ ملکر غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا ہے، ہاشم جواں کی اپنی ہی شوگرملز کو دی سبسڈی کا حساب دیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چینی کی سبسڈی کا کیس ابھی بھی پینڈنگ ہے، عمران خان کا ہر چمچہ اور منشی حساب ایسے مانگتا ہے جیسے وہ سبزی منڈی کا ٹھیکدار بھرتی ہوتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان اور عثمان بزدار کے ڈاکے اور چوریوں کا حساب دینے پر ان کی زبانوں پر تالے لگ جاتے ہیں۔