اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف علی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملکی سیکیورٹی پر بھی سیاسی بیان بازی سے باز نہیں آتے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے خلاف بیان بازی کی بجائے ملکی دفاع پر توجہ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پر دہشت گردی کی ذمے داری ڈالنا وفاقی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر جنگ صوبوں کو لڑنی ہے تو کیا خواجہ آصف تبرک بانٹنے کے لیے وزیر دفاع بنے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری اور فورسز اہلکار شہادتیں دے رہے ہیں اور وزیر دفاع سیالکوٹ کی نہروں میں ڈبکیاں لگا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ منگل کو سیالکوٹ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئی دن ایسا نہیں جاتا جس دن شہادتیں نہ ہوتی ہوں، سب سے زیادہ دہشت گردی خیبر پختونخوا میں ہو رہی ہے اور وہاں کی حکومت کہہ رہی ہے کہ وہ آپریشن عزم استحکام میں حصہ نہیں لے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…