آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی سامنے آنے والی تفصیلات انتہائی پریشان کن ہیں، نفیسہ شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی سامنے آنے والی تفصیلات انتہائی پریشان کن ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مذاکرات کی تمام تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس اور ریگیولٹری ڈیوٹیز بڑھانے کی ڈکٹیشن دی ہے۔
نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران آئی ایم کی جانب سے سالانہ ٹیکس کا ہدف 63 کھرب کرنے کی بھی ڈکٹیشن دی گئی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی سامنے آنے والی تفصیلات انتہائی پریشان کن ہیں، پارلیمان اور سیاسی جماعتیں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات خی شرائط سے لاعلم ہیں۔
پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی شرائط سے متعلق اعتماد میں لیا جائے۔