پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیدل مارچ کریں گے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان پارلیمنٹ آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیدل مارچ کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں پارٹی کے مرکزی قائدین اور اراکین شریک ہوں گے۔
اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف اور سنّی اتحاد کونسل کی مشترکہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیدل مارچ کریں گے۔
پیدل مارچ کے اختتام پر پی ٹی آئی اور سنی اتحادی کونسل کے پارلیمانی قائدین اور اراکینِ اسمبلی میڈیا سے گفتگو کریں گے۔