پاکستان اسٹاک ایکسچینج بدستور بلندیوں کی جانب گامزن، پھر نئی تاریخ رقم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی کاروبار کا مثبت آغاز کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ پیر کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران غیر معمولی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اس روز کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 81 ہزار 428 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا۔
محرم الحرام کی تعطیلات کے بعد آج بھی 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور انڈیکس 371 پوائنٹس اضافے سے 81527 پر آچکا ہے جو ایک اور نئی بلند ترین سطح ہے۔