کراچی میں جولائی کی گرم ترین رات کا ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا


کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں جولائی کی گرم ترین رات کا ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا، آج کم سے کم درجہ حرارت 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔کراچی میں گزشتہ رات بھی جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی۔ یکم اور 17 جولائی کو کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سال 2021/2022 میں جولائی کا کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں جس کے باعث آج سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے تاہم موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں آج گزشتہ 2 روز کے مقابلے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں آج بارش بھی متوقع ہے۔واضح رہے کہ منگل اور بدھ کو کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا تھا۔