پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اہم امور پر مشاورت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم امور پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل رکن قومی اسمبلی زرتاج گل، عمر ایوب، شبلی فراز، علی محمد خان، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، عاطف خان، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور شیخ وقاص اکرم اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری اجلاس میں شریک دیگر رہنماؤں میں شاندانہ گلزار، عون پبی، محسن عزیز، فیصل سلیم بھی شامل ہیں۔اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر بھی گفت گو کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنما پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیدل مارچ کریں گے اور میڈیا کو اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔