لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اگر اب مستعفی نہیں ہوتے تو ہم سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے . لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور پیپلز پارٹی پابندی کے فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں ہے .
انہوں نے کہا کہ ملک میں آرٹیکل 6 اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں اور یہ سیاسی بنیادوں پر تمام کارروائیاں کی جا رہی ہیں، پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے پاپولر جماعت ہے . احمد خان نے کہا کہ حکومت ایک ہی دن پابندی اور آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلے کرتی ہے لیکن یہ ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے، بانی پی ٹی آئی کو زیادہ دیر اندر نہیں رکھا جا سکتا .
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی کے بجائے عوام پر توجہ دینی چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب صرف ہمارے خلاف کارروائیاں کروا رہی ہے لیکن ہم اس مہنگائی کے خلاف جلد سٹرکوں پر آرہے ہیں اور ہماری حکمت عملی تیار ہے .