پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے منشور پر یقین رکھتی ہے‘میر سرفراز بگٹی


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سینیٹر سردار عمر گورگیج کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کے وفد کی ملاقات
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سینیٹر سردار عمر گورگیج کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کے وفد کی ملاقات‘ملاقات میں پارٹی کی صوبائی سطح پر تنظیم نو سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کارکنان اور عہدے داران کے مسائل ضلعی سطح پر حل کیے جائیں گے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ پارٹی کے ورکرز اور عہدے داران ہمارا اثاثہ ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے منشور پر یقین رکھتی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو بلوچستان میں ڈویژنل اور ضلعی سطح پر مزید مستحکم کیا جائے گا۔صوبہ بھر میں مفاد عامہ کے کاموں کو پوری طرح سے وسعت دی جائے گی ۔
ہر ضلع میں اسپورٹس اور کلچرل سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔پارٹی سطح پر تمام معاملات کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا۔پارٹی کے تمام عہدیداران سے آئندہ ہفتے پارٹی امور سے متعلق ایک اور نشت بھی کی جائے گی۔ تمام ڈویژنل و ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے وزیراعلیٰ کے عوامی خدمت کے وژن کو بھر پور سراہا ۔