وینا ملک بیمار ہوگئیں ، مداحوں سے جلد صحتیابی کی دعا کی اپیل

لاہور (قدرت روزنامہ)اداکارہ وینا ملک بیمار ہوگئیں . اداکارہ نے اپنی بیماری کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی اور مداحوں سے جلد صحت کی دعا کی درخواست بھی کی .

پاکستان فلم ٹی وی کی معروف اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں قرآنی آیات کا ترجمہ لکھا کہ جب میں بیمار ہوتا ہوں تو اللہ تعالیٰ مجھے شفا دیتا ہے . اداکارہ وینا ملک نے اپنے پیغام میں اپنی بیماری بابت تو کچھ نہیں بتایا لیکن مداحوں سے جلد شفایابی کے لئے دعا کی اپیل ضرور کی . سوشل میڈیا پر وینا ملک کے مداح ان کے لئے خیرسگالی کے پیغامات دے رہے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کررہے ہیں . یاد رہے کہ اداکارہ وینا ملک ایک طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری سے دور ہیں تاہم وہ ایک ویب سیریز میں جلد جلوہ افروز ہونے والی ہیں . . .

متعلقہ خبریں