یووراج سنگھ اور کرینہ کپور کی دوستی کے چرچے ، سیلفی وائرل

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستان ہو یا بھارت کرکٹرز اور فنکاروں کی دوستی ہمیشہ میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ میں رہی ہے۔ اداکارہ کرینہ کپور اور یووراج سنگھ کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور اداکارہ کرینہ کپور کو باندرہ کے ایک فٹنس کلب میں ایک ساتھ دیکھا گیا ۔اس موقع پر دونوں کے مداحوں نے ان کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں ۔
اس سارے معاملے میں دلچسپی کی بات یہ تھی کہ اداکارہ کرینہ کپور یووراج سنگھ کو دیکھ کر حیران ہوئیں اور بہت بے تکلف انداز میں ان کا حال احوال پوچھا ۔
اداکارہ نے کرکٹر یووراج سنگھ کے ساتھ سیلفی بھی اتاری اور پھر وہی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل کی جس کو مداحوں کی بڑی تعداد اب تک دیکھ چکی ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر مزے مزے کے تبصرے کررہے ہیں ۔


کرینہ کپور پنک جیکٹ میں غضب ڈھا رہی تھیں تو یووراج سنگھ سفید ٹریک سوٹ میں نظر آرہے تھے ۔ یاد رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خود کو فٹ رکھنے کے لئے مسلسل جم جاتی ہیں اور کرکٹر یووراج سنگھ تو ویسے ہی فٹنس کلب کا حصہ سمجھے جاتے ہیں ۔
یووراج سنگھ نے سال 2012 میں کینسر کو شکست دی تھی جس کے بعد ان کا انٹرنیشنل کرکٹ کا کیرئیر مختصر ہوگیا لیکن ڈومیسٹک کرکٹ میں وہ اب بھی بھرپور شرکت کرتے ہیں اور اپنی کارکردگی میں بہتری اور فٹ رہنے کے لئے باقاعدہ جم جاتے رہتے ہیں ۔