لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو5515 دن ہوگئے، طلبہ تنظیم کی اظہار یکجہتی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو5515 دن ہوگئے،اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی چیئرمین جاوید بلوچ ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے صوبائی جنرل سیکریٹری شےمرید رشید بلوچ ،شال زون کے صدر گودی بختاور بلوچ، بلوچ وطن پارٹی کے سینئر رہنما میر حیدر رئیسانی ، گودی رئیسہ بلوچ اور دیگر افراد نے آکر کیمپ میں اظہار یکجہتی کی، وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر نے کہا کہ خواتین انقلاب کے عمل میں غیر معمولی حد تک اہم سر انجام سکتی ہیں، خواتین مشکل ترین کام سر انجام دے سکتی ہیں مرد انقلابیوں کے شانہ بشانہ لڑ سکتی ہیں، خواتین جسمانی لحاظ سے مردوں سے کمزور ہے تاہم وہ مردوں کے برابر سختیاں جھیل سکتی ہیں، جبر و استبداد کے سامنے سر نہ جھکانا اور مسلسل نا رکتے نہ کہنے رہنےکی جرات، حوصلہ رکھنا خوا اذیتوں سے ہماراجسم نڈہال ہی کیوں نہ ہوجائے اپنے ہوش و حواس کو سلامت رکھنا اپنی ہار نہ ماننا ہی اصل انقلاب ہے۔