تربت،ٹیچنگ ہسپتال میں بجلی کی بندش ،مریض گرمی سے بلبلا اٹھے،علاج معالجے کی سہولیات مکمل طور پر بند


تربت(قدرت روزنامہ)ٹیچنگ ہسپتال تربت میں بجلی کا نظام درہم برہم سولر سسٹم خراب ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل مریض شدید گرمی سے نڈھال ہوکر دور دراز ہسپتالوں کو علاج معالجے کے لئے چلے گئے تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال تربت میں بجلی نہ ہونے اور سولر سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے کسی مریض نہ تو علاج ہوسکا اور نہ ہی آپریشن ہوئے۔ انتہائی نگہداشت یونٹ میں مریض گرمی سے بلبلاتے رہے اور تیما داروں نے ہاتھوں سے دستی پنکھے پر مریضوں کو ہوا دینے لگے ، وارڈز میں داخل مریضوں کا برا حال ہوچکا ہے ٹیچنگ ہسپتال کے تمام مشنری بند پڑی ہے اور علاقے کے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامناہے کیونکہ ہسپتال میں بجلی نہ ہونے سے مریضوں کے ٹیسٹ ایکسرے اور دیگر علاج معالجہ میں رکاوٹ بنی ہےجبکہ الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور مریضوں کے ٹیسٹ بھی نہ ہوسکے کروڑوں روپے فنڈ ہونے کے باوجود ہسپتال میں نہ ادویات ہیں اور نہ بجلی کا انتظام ہسپتال کے ڈاکٹر اور دیگر عملہ ہاتھوں پے ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہتے ہیں۔اور مفت تنخواہیں وصول کررہے ہیں جس کی وجہ سے مریض یا تو پرائیویٹ علاج کرتے ہیں اور یا علاج معالجے کیلئے دور دراز علاقوں کا رخ کرنے پر مجبوررہورہے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ابھی تک ٹیچنگ ہسپتال میں کوئی جنریٹرز موجود نہیں ہے سولر سسٹم نصب کردیا ہے مگر کوئی چلانے والا نہیں ۔ عوامی حلقوں نے احکام بالا سے مطالبہ کیا وہ ٹیچنگ ہسپتال کے بجلی بحال کیا جائے اور سولر سسٹم کو استعمال کیا جائے۔