پاکستان دنیا میں پانچویں نمبر پر، بلوچستان میں آبادی بڑھنے کی رفتار سب سے زیادہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں آبادی بڑھنے کی رفتار سب سے زیادہ ہے، پاکستان 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار آبادی کے ساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا، ادارہ شماریات کی ایک رپوٹ کے مطابق پاکستان 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار آبادی کے ساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا جبکہ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے، پاکستان کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج میں پاکستان میں آبادی بڑھنے کی رفتار میں سب سے تیز ہونے کا انکشاف ہوا ہے، موجودہ رفتار برقرار رہی تو 2050 میں پاکستان کی آبادی2 گنا ہوجائے گی۔ یو این اے کو موصول ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تیزی سے اضافے والے دنیا کے 30 پہلے ممالک میں شامل ہوگیا، دنیا کے صرف 27 ملکوں میں آبادی بڑھنے کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے، موجودہ رفتار برقرار رہی تو 2050 میں پاکستان کی آبادی2 گنا ہوجائے گی، اداہ شماریات کے مطابق پاکستان کی79 فیصد آبادی کی عمر40 سال سے کم ہے، پاکستان زیادہ نوجوان آبادی کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑاملک بن گیا، پاکستان کی آبادی کی عالمی رینکنگ میں191ویں نمبرپرہے بلوچستان میں آبادی بڑھنے کی رفتار سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں آبادی بڑھنے کی رفتار سب سے زیادہ 3.2 فیصد ہے، سندھ میں2.57 اور پنجاب میں 2.53 فیصد، خیبر پختونخوا میں آبادی بڑھنے کی سالانہ شرح 2.38 فیصد ہے ادارہ شماریات کے مطابق کل آبادی میں 51.48 فیصد مرد اور 48.51 فیصد خواتین ہیں، گھرانے کے افراد کی اوسط تعداد 6 اعشاریہ 30 ہے، ملک میں مسلم آبادی 96 فیصد ہے، دس سال اوراس سے زیادہ عمرکی61 فیصد آبادی خواندہ ہے شمسی صارفین8 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں واپڈا صارفین 84 فیصد جبکہ شمسی صارفین8 فیصد ہے، ملک میں کل 3 کروڑ 83 لاکھ 18ہزار107 عمارتیں ہیں، پاکستان میں1 لاکھ 26 ہزار 79 افغان، بنگالی اور دیگر ممالک کے لوگ ہیں۔