عوام کی آسانی کیلئے بلوچستان پولیس نے آن لائن ویب سائٹ شروع کردی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پولیس آن لائن ویب سائٹ کا افتتاحی تقریب آج منعقد ہوا افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ ڈی آئی جی اعتزاز حسن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی تقریب میں آن لائن شکایت سیل کا بھی افتتاح کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس ویب سائٹ ایک فینسی نہیں ہوگا بلوچستان پولیس ویب سائٹ عوام کی آسانی کیلئے ہوگا ویب سائٹ کا ڈیزائن عوامی سوچ کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے بلوچستا ن پولیس آن لائن ویب سائٹ شروعات ہے مزید اس میں چیزیں شامل کریں گے انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پولیس جدید ٹیکنالوجی کی طرف آجائے جب پولیس جدید ٹیکنالوجی کی طرف جائے گی تو ہم کامیاب ہوں گے آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ آنے والے نسل کے آسانی کیلئے ہمیں ٹیکنالوجی کی طرف جانا چاہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس اعتزاز حسن گور آئیہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس ویب سائٹ عوام کی آسانی کیلئے ترتیب دیا گیا ہے ویب سائٹ سے کوئی بھی شہری آن لائن شکایت درج کراسکے گا پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیح ہے بلوچستان پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس ویری فائدکرایا جاسکے گا ویب سائٹ کے ذریعے پریس ریلیز جاری کیے جائیں گے ویب سائٹ پر اشتہاری ملزمان کا ڈیٹا بھی ڈالا جائے گا