گوادر مستقبل میں خطے کا سب سے بڑا معاشی مرکز ہوگا، چیئرمین ایپکس انرجی لمیٹڈ

گوادر(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، ماہیگیری شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرکے ترقی دی جائیگی . دہشت گردی، بدامنی کو معاشی ترقی اور باوقار روزگار کے ذرائع پیدا کرکے شکست دی جائی گی .

گوادر مستقبل میں خطہ کا سب سے بڑا معاشی مرکز ہوگا،ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایپکس انرجی لمیٹڈ کے چیئرمین محمود خان وزیر، سی ای او رضی رضی الدین نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر چیف انجینئر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی حاجی سید محمد نے اپیکس انرجی کے وفد کو جی ڈی اے آفس آمد پر گوادر سمارٹ پورٹ ماسٹر پلان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفننگ دی . اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کا مستقبل گوادر کے ساتھ وابستہ ہے جو ترقی کا اہم مرکز بن کر ابھر رہا ہے اور پورے خطے کے لیے خوشحالی کا ضامن ہے . گوادر کے گہرے پانی کے بندرگاہ کے بدولت گوادر سے وابستہ معاشی امکانات اور امیدیں زیادہ روشن ہیں اور اس کی جغرافیائی حیثیت اسے پاکستان چین وسطی ایشیا کیلئے اہم تجارتی مرکز بناتی ہے گوادر شہر کی عالمی حیثیت اور اہلیت سے استفادہ کرنے کیلئے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت شہر کی جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دی جارہی ہے . گوادر کو دنیا کے لیے پرکشش بنانے کیلئے بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں . لوگوں کے معیارِ زندگی بلند کرنے کےلئے جی ڈی اے بنیادی و ضروریات و سہولیات سے متعلق کئی منصوبے مکمل کرچکی ہے . جس میں صحت، تعلیم، پانی، روڑز، پارکس، کھیل کے میدانوں سمیت ماہیگیری سے متعلق منصوبے شامل ہیں . یہاں بلیو اکانومی کے شاندار موقع دستیاب ہے . پاکستان کے سمندری تجارت اور معیشت کے اس ابھرتے مقام کی آبادی پشتوں سے ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ رہی ہے جسے جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے کیلئے جی ڈی اے نے سربندر اور پشکان میں جیٹیز، گوادر کے دیمی و پدی زر میں گودی تعمیر کئے ہیں . تاکہ ماہی گیروں کو بہتر سہولتیں حاصل ہو اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوجائے . مسقبل کے علاقائی تجارتی مرکز کی ضروریات کے پیش نظر ایک جدید اور بڑے ایئر پورٹ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے . اسی طرح ایک سو بیڈ پر مشتمل جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال بھی تیار ہے جو انڈس ہیلتھ نیٹورک کے زیر انتظام لوگوں کو صحت اعلیٰ و معیاری طبی سہولیات مفت فراہم کررہی ہے . . .

متعلقہ خبریں