سندھ نے کیر تھر کینال سے بلوچستان کے حصے کا 60 فیصد پانی کم کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سندھ نے کیر تھر کینا ل سے بلوچستان کے حصے کا 60فیصد پانی کم کردیا ایک ماہ سے پانی کی کمی کی باعث نصیر آباد اور جعفر آباد میں فصلیں سوکھنے لگیں بلوچستان نے سندھ سے کوٹے کے مطابق پانی کی فراہمی کا مطالبہ کردیا . ارسا میں بلوچستان کے ممبر عبدالحمید نے بتایا کہ بلوچستان کو سندھ سے پٹ فیڈر اور کیر تھر کینا ل کے ذریعے پانی ملتا ہے لیکن پچھلے ایک ماہ سے سندھ نے کیر تھر کینا ل سے بلوچستان کے حصے کا 60فیصد پانی کم کردیاہے کیر تھر کینا ل سے بلوچستان کو 2400کیوسک پانی ملتا ہے لیکن 20جون سے بمشکل ایک ہزار کیوسک پانی مل رہا ہے جس کی وجہ سے نصیر آباد اور جعفر آباد میں ٹیل کے زمینداروں کو پانی نہیں مل رہا ہے عدم فراہمی کے باعثاس سیزن میں لگائی جانے والے فصلیں سوکھنے لگی ہیں .

عبدالحمید نے بتایا کہ پٹ فیڈر کینال سے بھی بلوچستان کو پانچ سے دس فیصد کم پانی دیا جارہا ہے، ممبر ارسا بلوچستان نے بتایا کہ سکھر بیراج کا گیٹ متاثر ہونے کے بعد سے بلوچستان کے پانی کے کوٹے میں سندھ کی جانب سے کمی کی گئی ہے لیکن سندھ کے علاقوں کی نہروں کو پورا پانی دیا جارہا ہے عبدالحمید نے بتایا کہ محکمہ آب پاشی بلوچستان کی ٹیم نے گذشتہ روز بھی سکھر جاکر محکمہ آب پاشی سندھ کے حکام سے بلوچستان کو کوٹے کے مطابق پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں