سرفراز احمد کی قومی اسکواڈ میں واپسی پر شائقین کرکٹ کے دلچسپ تبصرے

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کر کٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے سابق کپتان سر فراز احمد کو ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔اسکواڈ میں سرفراز احمد کی واپسی سے شائقین کرکٹ خوش دکھائی دے رہے ہیں، اور اپنی خوشی کا اظہار ٹوئٹر پر جاری پیغامات کے ذریعے کررہے ہیں۔
کچھ صارفین قومی ٹیم میں شمولیت کو سرفراز احمد کے صبر کا پھل قرار دے رہے ہیں تو کچھ صارفین نے میمز کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل کچھ تبصرے یہاں دیکھیے:


یاد رہے کہ 2019 میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد سے سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ناصرف ہٹا دیا گیا تھا بلکہ ٹیم سے ڈراپ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ قومی اسکواڈ میں اِن اور آؤٹ ہوتے رہتے ہیں۔
اب گزشتہ روز ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت کے بعد اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کرکے حیدر علی، فخر زمان اور سرفراز احمد کو پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔