گوہر اعجاز نے وزیر توانائی اویس لغاری سے آئی پی پیز کا ڈیٹا شئیر کرنے کا مطالبہ کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے وزیر توانائی اویس لغاری سے آئی پی پیز کا ڈیٹا شئیر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ ان کی جن باتوں کو بے خبری قرار دیا جارہا ہے وہ حقیقت ہیں ، 48 فیصد آئی پی پیز 40 بڑے خاندانوں کی ملکیت ہیں جو 50 فیصد کی صلاحیت سے چل رہے ہیں اور اس کی 100 فیصد قیمت وصول کررہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی اصل قیمت 30 روپے یونٹ کے بجائے 60 روپے ناجائز وصول کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گوہر اعجاز نے کہا تھا کہ اربوں کھربوں کے کیپسٹی چارجز صرف آئی پی پیز کو نہیں سرکاری بجلی گھروں کو بھی مل رہے ہیں۔
جواب میں اویس لغاری کا کہنا تھا آئی پی پیز معاہدوں کو حکومتی گارنٹی ہے جسے منسوخ نہیں کرسکتے، حکومت آڈٹ کرکے معاہدوں کا جائزہ لے رہی ہے جس آئی پی پیز سے فائدہ نہیں اسے خیر باد کہہ دیں گے۔