ائیرکنڈیشنرز ماحول کو گرم کرنے کا سبب بن رہے ہیں: ماحول


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کا مقابلہ کرنے اور کمروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے لگائے جانے والے ائیر کنڈیشنرز ماحول کو گرم کر نے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر درجہ حررات بھی بڑھا رہے ہیں۔
شہر وں میں جہاں درختوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے تو وہی عمارتوں کے باہر ائیر کنڈیشنرز کے آؤٹرز کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔
زرعی یونیورسٹی کے ماہرین ماحولیات کا کہنا ہےکہ ہم اپنے کمروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے باہر کے ماحول کو مسلسل گرم کر رہے ہیں، اے سی ہمارے کمروں کو ٹھنڈا بنا رہے ہوتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ ان کے آؤٹر ماحول کو گرم اور درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بنے رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق تقریباً 60 ڈگری سیلسیس اور اگر بہت گرمی کے موسم میں اے سی کو چلایا جائے، یہ ریپوٹڈ ہی کے 80 ڈگری تک بھی اس کا درجہ حرارت جاتا ہے، ایک صدی میں نصف ڈگری درجہ حرارت صرف ائیر کنڈیشننگ کے باعث بڑھ رہا ہے جو انہتائی سنگین ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ماحول کو ٹھنڈا بنانے کے لیے ائیر کنڈیشنرز کی تعداد یوں ہی بڑھتی رہی تو قدرتی ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
ماحولیاتی ماہرین کی جانب سے کیے جانے والے انتباہ کو نظر انداز کرنے کے بجائے ائیر کنڈیشنرز کے ذریعے ماحول مزید گرم کرنے کے بجائے شہروں میں درختوں کی تعداد بڑھاکر معتدل کرنے کی ضرورت ہے۔