شازیہ عطا مری کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شازیہ مری نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویروں میں شازیہ مری کو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔شازیہ مری نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سالگرہ کے خوبصورت پیغامات اور نیک خواہشات کے لیے آپ سب کا شکریہ۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’میں نے ہر ایک کے محبت بھرے پیغامات کا جواب دینے کی کوشش کی لیکن اگر کوئی مجھ سے رہ گیا تو اُن کا بھی بہت شکریہ۔‘
پی پی رہنما نے مزید لکھا کہ ’میرے اہلخانہ اور دوست کا بہت شکریہ، جنہوں نے میری سالگرہ کو یادگار بنایا۔‘
شازیہ مری کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتی ہوئی نظر آرہی ہے۔