عالمی دنیا

برطانیہ میں کورونا سے زیادہ اموات کیوں ہوئیں؟ انکوائری رپورٹ میں وجہ سامنے آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں کورونا وبا سے نامناسب طریقے سے نمٹنے کے سبب زائد اموات ہوئیں اور معاشی نقصان پہنچا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں کورونا انکوائری کی شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح کی وبائی بیماری سے نمٹنے کی تیاری نہ ہونے کے سبب نقصان پہنچا، تمام کاوشیں انفلوئنزا کی بیماری کو روکنے کی بجائے اس کے متاثرین سے نمٹنے پر مرکوز تھیں۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں عالمی وباسے نامناسب طریقے سے نمٹنے کے سبب زائد اموات ہوئیں اور معاشی نقصان پہنچا، برطانیہ نے بعض دیگر ممالک کی طرح سخت سرحدی کنٹرول اور وائرس کا سراغ لگاکر روکنے کے اقدامات کی تقلید بھی نہیں کی۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا کی وبا کے سبب تقریباً 2 لاکھ 27 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

متعلقہ خبریں