بالی وڈ سپر سٹار ایشوریا رائے خدا اور محبت کی اداکارہ سادیہ خان سے ملنے پہنچ گئیں ، سادیہ خان کو گلے ملتے ہی کیا بیان دیا ؟ جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ سپر سٹار ایشوریا رائے خدا اور محبت کی اداکارہ سادیہ خان سے ملنے پہنچ گئیں ، سادیہ خان کو گلے ملتے ہی کیا بیان دیا ؟ جانیں ۔۔۔ بالی وڈ سپر اسٹار اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے اور پاکستانی اداکارہ کی اچانک ملاقات ہوئی۔ مشہور ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے پہلے اور دوسرے سیزن میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان نے انسٹاگرام پر ایشوریا کے ہمراہ ملاقات کی تصویر شیئر کی جو دبئی میں لی گئی،

مذکورہ تصویر سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔ تصویر میں دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کے ہمراہ کھڑی ہیں۔سعدیہ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایشوریا رائے سب سے خوبصورت اور عاجزی پسند خاتون ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ سُن کر میرے پاؤں زمین پر نہیں ٹِک رہے تھے کہ جب ایشوریا رائے نے کہا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں، ہمیشہ خوش رہیں۔ اداکارہ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب مجھے معلوم ہے کہ میں خوبصورت ہوں۔