پنجاب
سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار
لاہور (قدرت روزنامہ) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گرد امین الحق کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔
گرفتار دہشت گرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہے جس کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔دہشت گرد امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
حکام سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں۔ واضح رہے کہ یکم مئی 2011 کو خیبر پختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز نے آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا تھا۔