پشین اور بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر بم حملے ایک اہلکار جاں بحق 8زخمی


پشین(قدرت روزنامہ)پشین اور بلیدہ میں سیکورٹی فورسیز کی گاڑیوں پر بم حملے ایک اہلکار جان بحق آٹھ زخمی ہوگئے سیکورٹی حکام کے مطابق پشین میں سی ٹی ڈی کی گاڈی جس میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی سوار تھے بم حملہ ہوا جس میں ایس ایچ او محفوظ رہے۔

جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا دوسرا واقعی تربت کیچ بلیدہ شہر میں سیکورٹی فورسیز کی کانوائے پر ہوا جس میں ایک اہلکار جان بحق جبکہ سات زخمی ہوئے دونوں واقعات کے بعد متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی مزید سخت کردی گی اور حملہ آوروں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔