پاکستان

عوام تیار ی کر لیں ، چند گھنٹوں کے اندر پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں بارشوں کا طاقتور سسٹم داخل ہونے جا رہا ہے جس کے تحت ملک میں موسلا دھار بارشوں کا سلسہ شروع ہوگا جس کے تحت نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواکے بعض اضلاع میں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نےضلعی انتظامیہ کومراسلہ جاری کر دیا۔ ‎ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ تیزبارشوں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنےاورالرٹ رہنے کی ہدایات دے دی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے،عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہے۔ یاد رہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ منگل کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کوہستان ، شانگلہ ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، مردان ، چارسدہ ، نوشہرہ ، دیر ، چترال ، پشاور ، کوہاٹ میں بارش کا امکان ہے۔‎دوسری جانب ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں 3 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ سندھ میں سب سے زیادہ 18 فیصد، آزاد کشمیر میں 17 فیصد جبکہ پنجاب میں 9 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے کچھ ریجنز میں معمول سے زائد مون سون بارشیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں 21 فیصد، بلوچستان میں 18 فیصد اور خیبرپختونخواہ میں 5 فیصد معمول سے زائد بارشیں ہوئیں، صرف کچھ علاقوں میں معلوم سے زائد مون سون بارشیں ہوئیں۔ اس رپورٹ کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک میں مون سون بارشوں کا سیزن معمول سے زیادہ طویل رہا، اس کے باوجود بارشیں کم ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ رواں سال مون سون سیزن کافی طویل ہو گیا، عمومی طور پر پاکستان میں مون سون بارشوں کا سیزن ستمبر کے وسط سے ختم ہونے لگتا ہے، تاہم رواں سال ملک میں اکتوبر کے دوسرے ہفتے سے مون سون سیزن اپنے اختتام کے قریب پہنچے گا۔

متعلقہ خبریں