پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کو اپنا منشور اور نصب العین سمجھتی ہے‘میر سرفراز بگٹی


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کی قیادت میں پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان کی ملاقات
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کی قیادت میں پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان کی ملاقات‘
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاہے کہ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر پارٹی اور متعلقہ امور کو مزید منظم کیا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ پارٹی کو ڈویژن، ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک مزید مستحکم کیا جائے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کو اپنا منشور اور نصب العین سمجھتی ہے۔ ہمارا مشن عوام کی فلاح و بہبود ہے۔
اپنے عہدے داران اور کارکنان کی مدد سے پارٹی کے عوامی خدمت کے منشور پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گے۔ پیپلز پارٹی لورالائی ڈویژن کی قیادت، عہدے داران اور کارکنان نے وزیراعلیٰ کے عوام دوست ویژن کی تعریف کی۔