کراچی میں شدید گرمی کے بعد موسلادھار بارش، موسم خوشگوار


کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے بعد دوپہر کے وقت موسلادھار بارش موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن، بحریہ ٹاؤن، موٹروے ایم 9، سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33، گلستان جوہر اور گلشن اقبال سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی تھی بلکہ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں آج شام یا رات بوندا باندی کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔