عمران خان اور انکی کابینہ کی ’’ ضمانت ‘‘ کو تھوڑے دن رہ گئے !تہلکہ خیز دعوے نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچا دی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی چور کابینہ کی ”ضمانت” کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔ عوام کو پتہ چلنا چاہیے کہ 3 سال میں عمران خان اور ان کے اے ٹی ایمز نے کتنے اکاؤنٹس بھرے ۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور ان کے وزیر چوروں اور مافیا کو این آر او دے کر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں، فواد چوہدری اپنی ٹویٹ میں عوام کو آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری اور ان چوروں کو دیئے گئے این آر او کی تفصیلات بتائیں، عمران خان ان کے اے ٹی ایمز اور مافیاز کے اکاؤنٹس کی تفصیل عوام کو دکھائیں، عوام کو پتہ چلنا چاہیے کہ 3 سال میں عمران خان اور ان کے اے ٹی ایمز نے کتنے اکاؤنٹس بھرے۔
بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہوگیا، شہباز شریف پر الزام لگا کر عوام کی نظر چوروں اور مافیا کو دئیے ہوئے این آر او سے نہیں ہٹا سکتے، سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ ، نیشنل کرائم ایجنسی اور لندن کورٹ نے شہباز شریف کو صادق اور امین کا سرٹیفیکٹ دیا ہے، لندن کورٹ ، سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور این سی اے کے طمانچے کی گونج پوری دنیا نے سْنی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور ان کی چور کابینہ کی ”ضمانت” کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں، 800 ارب کی چینی، 600 ارب کا آٹا، 122 ارب کی ایل این جی، 126 ارب کی بی آر ٹی، 500 ارب سے زائد ادویات سمیت ہزاروں ارب کی ڈکیتی پر چور عمران صاحب اینڈ مافیا کا یوم حساب قریب ہے۔
ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ عمران خان اور ان کے اے ٹی ایمز کی ہزاروں ارب کے اسکینڈل اور کرپشن کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں، ابھی کچھ سکینڈلز سامنے آئے ہیں، عوام کے سامنے اصل ہوشربا کرپشن کی داستان آنا ابھی باقی ہیں۔