بلوچستان ہائیکورٹ، پی بی 29 سے اسد بلوچ کی کامیابی کیخلاف دائر درخواست خارج
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ نے پی بی 29 سے اسد بلوچ کی کامیابی کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ نے پی بی 29 سے اسد بلوچ کی کامیابی کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی ،یاد رہے کہ اس سے قبل نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد اسلام بلوچ نے حلقہ پی بی 29 پنجگور ون سے مخالف امیدوار اسد اللہ بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کرکے اس حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور فنگر ویریفکیشن کے ساتھ دوبارہ ری پولنگ کیلئے درخواستیں دائر کردی ہیں۔