بلوچستان اسمبلی کے ایم پی ایز لاجز میں غیرمجاز افراد کے رہائش پذیر ہونے کا انکشاف


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ایم پی ایز لاجز اور فلیٹس میں غیرمجاز افراد کے غیرقانوی طور پررہائش پذیرہونیکاانکشاف ہوا ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایم پی ایز،مشیران،پارلیمانی سیکرٹریزکو غیر متعلقہ افراد کو رہائش نہ دینے کا تحریری مراسلہ جاری کردیا۔بلوچستان اسمبلی کے سیکرٹریٹ کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں وزراء￿ ،ایم پی ایز،مشیران اور پارلیمانی سیکرٹریزکوبتایا گیا ہے کہ اکثروزراء ،مشیران،پارلیمانی سیکرٹریز،ایم پی ایز نے اپنے فلیٹس میں خور رہائش اختیار کرنے کی بجائے اپنے رشتہ دارٹھہرائے ہوئے ہیں ،اسمبلی ممبران ہاسٹل،لاجزرولز کے مطابق کسی اورکورہائش کیلئے نہیں دے سکتے ہیں، ایم پی ایزلاجز میں غیرقانونی رہائش کے باعث پولیس، اسپیشل برانچ اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اسٹاف کو شناخت کے لئے مشکلات کا سامناہے،اس صورتحال کے باعث ایم پی ایزہاسٹل میں آئے روزچوری کی وارداتیں رونماء￿ ہورہی ہیں،وزراء ،مشیران،ایم پی ایزاپنے نام پرالاٹ فلیٹس میں خود رہائش اختیار کریں بصورت دیگر خودرہائش اختیارنہ کرنیوالے ورزاء ، ایم پی ایزکی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائیگی۔واضح رہے کہ ایم پی اے لاجز میں ایک خاتون ایم پی اے کاپرس اورایک وزیرکے رشتے دار کی گاڑی چوری ہونیکاواقعہ پیش آچکاہے ۔