لاپرواہی اور مسلسل غیر حاضری پر بلوچستان پولیس کے 2 سو اہلکار برطرف
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ پولیس بلوچستان نے دوسو سے زائد پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برخاست کردیا۔ اہلکاروں کو لاپرواہی، غیر ذمہ داری اور مسلسل غیر حاضری پر نوکریوں سے برخاست کیاگیا ہے۔ کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئیز نوکریوں سے فارغ ہونے والوں میں شامل ۔ لورالائی، سبی، قلات، ژوب، نصیرآباد، مکران اور کوئٹہ کے اہلکار فارغ ہونے والوں میں شامل ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔