کیرتھر کینال کو فراہمی بند، بلوچستان حکومت سندھ سے اپنے حصے کا پانی لے، چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ
گنداخہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ میر امداد خان جمالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی رک نہ سکی،سکھر بیراج سے نکلنے والے کینالز دادو کینال، رائس کینال کو اپنے حصے کا مکمل پانی فراہم کیا جارہا ہے مگر کیرتھر کنیال کو اسکے حصے کا پانی سندھ ایریگیشن کی جانب سے ضبط کیا جارہا ہے، جو بلوچستان والوں کے ساتھ ناروا سلوک کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایم سی گنداخہ میر امداد خان جمالی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائس کینال میں وافر پانی کی مقدار کے باعث رائس کینال سے کٹس لگا کر دادو کینال کو پانی فراہم کیا جارہا ہے پر افسوس سندھ ایریگیشن نے نااہلی کی حد کردی کیرتھر کنیال کو جو پانی دیا جارہا ہے اس میں سے دو ہزار کیوسک وارہ کینال کو فراہم کیا جارہا ہے اور کچھ پانی رتودیرو برانچ اور شہدادکوٹ برانچ کو دیا جارہا ہے اور گھڑنگ کے مقام کچھ حصہ سیف اللہ کینال کو دیا جارہا ہے جسکی وجہ کیرتھر کنیال سے نکلنے والی تمام ذیلی شاخوں کے ٹیلوں میں شالی کیلئے تیار کی گئی پنیری جلنے لگی ہے انھوں نے مزید کہا کہ ہم محکمہ ایریگیشن کیرتھر کنیال سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کیرتھر کنیال میں پانی کی کمی کی وجہ سے وارا بندی کرکے ٹیلوں تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شالی کی پنیری جلنے سے بچ سکے اور اگست کے مہینے میں مون سون بارشوں کے باعث پانی میں اضافگی کی وجہ سے ٹیل کے زمیندار اپنی شالی کی فصل کاشت کرسکیں،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت سندھ حکومت سے اپنے حصے کا پانی لینے کیلئے بالکل ناکام ہوچکی ہے جسکی وجہ سے کیرتھر کنیال کے زمیندار سخت حالات سے گزر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ہم آرمی چیف، سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ سندھ ایریگیشن افسران کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لیکر سکھر بیراج سے کیرتھر کینال میں اپنے حصہ کا مکمل پانی فراہم کیا جائے۔