صحبت پور میں مون سون بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے امدادی سامان بھیج دیا


صحبت پور(قدرت روزنامہ)صحبت پور مون سون بارشوں کے پیش نظر پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ(پی ڈی ایم اے)کی طرف سے 20 ٹرک جس میں ٹینٹ دیگر سامان ڈپٹی کمشنر آفس اور اسسٹنٹ کمشنر آفس سامان بھیج دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان اور پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ضلع صحبت پور بھر میں مون سون بارشوں کے پیش نظر 20 سے زائد ٹرکیں جس میں ٹینٹ، چار پائی اور خشک راشن ڈپٹی کمشنر آفس اور اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اتارا گیا ہے ۔جو مون سون بارشوں کے پیش نظر مستحق افراد میں تقسیم کیا جائے گا ۔