وزیراعلیٰ کا دورہ لورالائی، 4 ڈپٹی کمشنروں کو شوکاز، غیر حاضر ملازمین کی برطرفی کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان نے دورہ لورالائی کے موقع پر انتظامیہ کی ابترکارکردگی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے 4ڈپٹی کمشنروں کو شوکاز،ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو اورغیرحاضر ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے . جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی لورالائی ڈویژن کے پہلے دورے پرلورالائی پہنچے تمام انتظامی افسران کے اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرلورالائی،بارکھان،موسیٰ خیل کے پاس انکے علاقوں میں تعینات اساتذہ، ڈاکٹروں اوردیگراہلکاروں کے اعدادو شمار ہی موجود نہیں تھے وزیراعلیٰ نے افسران سے استفسار کیا کہ کتنے ملازمین غیر حاضر ہیں کونسے صحت اور تعلیم کے ادارے کھلے اوربند ہیں انکے اضلاع میں انتظامیہ کی کارکردگی کیا ہے جس پرچاروں ڈپٹی کمشنرز کوئی خاطرخواہ جواب نہیں دے سکے وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیااورسیکرٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتہ لورالائی ڈویژن میں قیام کرکے صحت کے مسائل کو حل کریں .

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ابتر کارکردگی پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایکسیئن کو معطل کردیا جبکہ ڈیوٹی سے غیرحاضرڈاکٹروں اوراساتذہ کو بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے . وزیراعلیٰ نے بجٹ تقریر میں کابینہ اورافسران سمیت فیلڈ میں نظرآنے اور تمام ڈو¿یڑن کا دورہ کرنے کا اعلان کیا اس سلسلے کی پہلی کڑی لورالائی ڈویڑن کا دورہ تھاجس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کے دیگر اضلاع کے دورے بھی شیڈول ہیں . . .

متعلقہ خبریں