وندر میں سگ گزیدگی کا واقعہ، 6 افراد زخمی، سول اسپتال میں ویکسین ناپید
سونمیانی وندر(قدرت روزنامہ)وندر میں سگ گزیدگی کا واقعہ، 6 افراد زخمی سول اسپتال وندر میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین ناپید وندر شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔ وندر میں کتوں کی ٹولیوں نے شہریوں میں خوف پیدا کردیا شہریوں کا آوارہ کتوں کے خلاف کتا مار مہم چلانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق وندر شہر اور دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہونے لگا شہری خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے گزشتہ روز ہندو محلہ وندر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں کھٹو مل، نکھل کمار، اکشے کمار، روی کمار، تارا چند، امرت کمار، شامل ہیں۔ آوارہ کتوں کی بھرمار پر وندر کی سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وندر میں آئے روز آوارہ کتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے وندر شہر کی گلیوں محلوں اور کالونیوں میں آوارہ کتے دندناتے دکھائی دیتے ہیں۔ جس سے خواتین بچوں اور بزرگوں میں خوف وسوسہ پیدا ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وندر میں سگ گزیدگی کے واقعات رونما ہونے پر ضلع لسبیلہ و حب کی سرکاری اسپتالو میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین ناپید ہونے پر متاثرہ افراد پرائیویٹ سیکٹر سے ادویات خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ کے ڈپٹی کمشنر حب، اسسٹنٹ کمشنر وندر، چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وندر، سیکریٹری میونسپل کمیٹی وندر سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے وندر میں کتا مار مہم کا آغاز کیا جائے۔