صحبت پور میں لاکھوں ایکڑ اراضی بنجر، کروڑوں روپے کا چاولوں کا بیج سوکھ گیا
صحبت پور(قدرت روزنامہ)ایریگشن کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ اراضی بنجر اور کروڑوں روپے کا چاولوں کا بیج سوکھ گیا ہے محمد علی چیئرمین ضلع کونسل ۔تفصیلات کے مطابق صحبت پور ضلع کونسل کے چیئرمین محمد علی کھوسہ نے کہا کہ نصیر شاخ، اوچ شاخ جھڈیر شاخ سمیت ٹیپل شاخ کے ٹیل تو اپنی جگہ پر ہیڈ والے بھی پانی کے لیے رو رہے ہیں ۔ضلع کونسل کے چیئرمین بابے محمد علی کھوسو کا کہنا تھا ایریگشن کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ زرعی زمین بنجر ہے اور کروڑوں روپے کا چاول کا بیج بھی خشک ہو گیا ہے جس سے چھوٹے زمیندار اور کاشتکار نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں جو لمحہ فکر ہے۔