بلوچستان

کھوسہ برادری کی دھمکی کارگر ثابت ہوگئی، میر بہرام کھوسہ 40 دن بعد بازیاب ہوگئے


پنہور سنہڑی(قدرت روزنامہ)پنہور سنہڑی سے ملحقہ سندھ کے علاقے پیارو کھوسہ سے اغوا ہونے والے زمیندار میر بہرام خان کھوسہ چالیس دنوں کے بعد بازیاب ہوگئے، ورثاءمیں خوشی کی لہر۔ چالیس روز قبل زمیندار میر بہرام خان کھوسہ کو ان کے گھر سے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا، تاہم باوجود کوشش کے ان کی بازیابی عمل میں نہیں آرہی تھی جس پر کھوسہ قبائل کے سردار میر امتیاز خان کھوسہ و دیگر نے قوم کو اکٹھا کرکے اپنے زور بازو سے مغوی کو بازیاب کرانے کا پروگرام بنایا، جس پر پولیس نے ان سے چوبیس گھنٹے کا وقت مانگا اور آج مغوی کو کچے کے علاقے رونتی سے بازیاب کراکے ورثا کے حوالے کردیا، تاہم میر بہرام کی بازیابی سے متعلق تاوان دینے کی باتیں بھی گردش کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں