سوئی سدرن کو گیس فراہم کرنے والی کنڑ پساکھی فیلڈ کو فنی خرابی کا سامنا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سوئی سدرن کو گیس فراہم کرنے والی گیس فیلڈ کنڑ پساکھی کو فنی خرابی کا سامنا ہے جہاں سے گیس اور ایل پی جی کی فراہمی میں میں کمی واقع ہوئی ہے۔گیس کی اس کمی سے سوئی سدرن کے چار ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس متاثر ہوئے ہیںبلوچستان کے شہر گوادر، نوشکی اور سوراب میں واقع ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس جبکہ سندھ کے ایک شہر کوٹ غلام محمد شامل ہیںان تمام ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ سے گھریلو گیس کی فراہمی میں کمی اور مکمل بندش کا امکان ہے گیس کی فراہمی میں اس کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے سوئی سدرن متبادل ذرائع سے ان پلانٹس کو ایل پی جی فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔