کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءسابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر مسلم لیگ(ن) کی جانب سے پابندی کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ہے اس پر مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جاتا تو بہتر ہوتا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بہترین انداز میں صوبے کے مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ(ن) سمیت بلوچستان عوامی پا رٹی کی حمایت انہیں حاصل ہے مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے آئے ر وز پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ نے 28جولائی کو گوادر میں جلسے کا اعلان کیا ہے ان کی تقریر سننے کے بعد ہی اس پر تبصرہ کیا جاسکتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے خبر رساں ادارے”یو این اے “ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی میرے خیال میں اس وقت بہتر انداز میں بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کررہے ہیں پہلی مرتبہ مرکز میں صوبے کے حوالے سے ایک موثر آواز پہنچی ہے ۔
بنوں (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کا اہم شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس نے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ) امرود کا ذائقہ کس فرد کو پسند نہیں ہوگا؟چاٹ کی شکل میں…
نیو یارک(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاستداں متھن چکرورتی کی پہلی بیوی ہلینا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…