بنوں میں امن مارچ کے شرکا پر فائرنگ، بلوچستان میں احتجاج کا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں بنوں میں امن مارچ کے شرکا پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت اور آج20جولائی کو تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پشتون قوم پرست مترقی قوم دوست جماعتوں اے این پی ،پشتون خوا نیپ اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ امن کے متلاشی اور بدامنی سے بیزار بنوں کے نہتے اولس پر فائرنگ اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ یہاں امن کے مقابلے میں بدامنی تشدد کو ترجیح دیاجارہاہے جو گزشتہ چار عشروں سے زائد پشتون خوا اور بلوچستان میں نافذ العمل ہے بدبختانہ ریاست اور حکمران اشرافیہ امن ترقی خوشحالی کے قیام سے خائف اور اس کیلئے خوف ڈر وحشت غالب کر کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور پشتون بلوچ وسائل کو بے دردی سے لوٹنے جیسے ناروا عمل کے مرتکب ہورہی ہے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں بنوں پشتون خوا میں پرامن مارچ کے شرکا پر فائرنگ اس کے نتیجے میں بے گناہ نہتے مظاہرین کو موت کے آغوش میں دھکیلنے اور کئی کو زخمی کرنے کو سفاکیت کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے اس خدشے کو تقویت مل رہی ہے کہ انتہاپسندی دہشت گردی کو ریاستی سطح پر سپورٹ کیا جارہاہے بنوں میں امن مارچ پر فائرنگ کے مرتکب مجرموں اور ان کے پشت پر کھڑی مائنڈ سیٹ کو بے نقاب کرنا ہوگا بصورت دیگر تمام تر حالات کی سنگینی کی ذمہ داری ریاست اور حکمران اشرافیہ پر عائد ہوگی ہفتہ20جولائی کو پشتون ملت پال قوم پرست مترقی جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی ،پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے ذمہ داران اور پارٹی کارکن بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں عوامی نیشنل پارٹی دکھ درد کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ برابر شریک ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔