پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے اہم سنگ میل عبور کرلیا . ندا ڈار پاکستان ویمنز کی جانب سے 150 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی پہلی پلیئر بن گئیں .

انہوں نے یہ سنگ میل ویمنز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں عبور کیا . پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی جانب سے میچ سے قبل ندا ڈار کو سوینئر دیا گیا جبکہ انہوں نے ٹیم کی دستخط شدہ شرٹ بھی پیش کی . واضح رہے کہ ویمنز ایشیا کپ میں بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 7 وکٹوں سے شکست دی . . .

متعلقہ خبریں